اسلام آباد میں فساد پھیلانے والے جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں فساد پھیلانے والے جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ
حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فساد پھیلانے والے جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اہم معاملے کا فیصلہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اج؛اس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو یرغمال بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئندہ کسی فسادی مارچ،جلوس کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں جلسوں کو انتظامیہ سے تحریری معاہدوں کے بعد ہی اجازت ملے گی۔

اجلاس میں سیاسی جماعت کی آڑ ميں پرتشدد جلسے روکنے کی حکمت عملی تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ دارالحکومت کی انتظامیہ کو مارچ کا راستہ روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔