حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور وزیر اعظم معاون خصوصی عارضی طور پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے، معاون خصوصی کا کام وزیراعظم کو مشورہ دینا ہوتا ہے جو بغیر نوٹی فکیشن بھی دے سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی سزا یافتہ ہو تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا جس پر احسن بھون نے کہا کہ میں عدالت کی معاونت کروں گا کہ معاون خصوصی کا عہدہ دیگر سرکاری عہدوں جیسا نہیں ہوتا۔

عدالت نے حنیف عباسی کو عہدے پر کام کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27مئی تک ملتوی کی گئی تھی۔