تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کرنے والے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر دانش نے اپنے پروگرام میں فارن فنڈنگ کی ای میلز ٹی وی پروگرام میں چلائیں تو عمران خان نے ان کا ناصرف پروگرام بند کروایا بلکہ ان کو چینل سے بھی نکلوا دیا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر دانش نے خود اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مرتبہ کہا تھا کہ مجھے ایک مشہور اینکر کی مثال دے کر کہا گیا کہ آپ نے ٹی وی چینل پر کام کرنا ہے تو کم از کم چھ ماہ اس طرز پر پروگرام کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر دانش نے کہا تھا کہ مجھے اور ٹی وی مالکان کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر میں نے ان کی بات نہیں مانی تو یا تو میرا پروگرام بند کر دیں اور یا جیسا ہم کہہ رہے ہیں، ویسا کریں لیکن میں نے ان کو صاف جواب دیدیا تھا کہ آپ 6 ماہ کہہ رہے ہیں، میں 6 منٹ بھی ایسا نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر دانش نے اپنے پروگرام میں عمران خان کو ملنے والی فارن فنڈنگ کی ای میل ٹی وی پروگرام میں چلائی تو عمران خان نے ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کروا دیا اور ڈاکٹر دانش کو ٹی وی چینل سے بھی ہٹوا دیا ، اکبر ایس بابر pic.twitter.com/OmFjKMIkGb
— 𝑺𝒉𝒂𝒉𝒛𝒂𝒅 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 (@Shahzad_IQBALpk) July 7, 2022
ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو اپنے پروگرام میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے جو ای میلز دکھائی تھیں وہ فوجداری مقدمات میں کام آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ای میلز میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام جن میں صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایف اللہ نیازی اور عامر کیانی سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔