جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے نامزد کردہ 5 ججوں کے نام کثرت رائے سے مسترد

جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے نامزد کردہ 5 ججوں کے نام کثرت رائے سے مسترد
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے نامزد تمام 5 ججوں نام کثرت رائے سے مسترد کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے بلایا گیا تھا۔

تفصیل کے جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے زیر صدارت ہوا، جس میں سندھ سے 3، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ایک، ایک جج کا سپریم کورٹ میں تقرر کرنے پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس نعمت اللہ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس حسن اظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس قیصر رشید کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پانچ معزز ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، وفاقوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے ایڈووکیٹ اختر حسین نے چیف جسٹس کے نامزد کردہ تمام ناموں کی مخالفت کی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت چار ججوں کے عہدے خالی پڑے ہیں، جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ کی آئندہ اگست میں ریٹائرمنٹ پر ایک اور نشست خالی ہوجائے گی۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے 3 ججوں جن میں جسٹس حسن اظہر، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید کو نامزد کیا گیا تھا۔