پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر،ان کے ریکارڈ پر ایک نظر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر،ان کے ریکارڈ پر ایک نظر
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے 18 سالہ کیریئر میں 392 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
41 سالہ محمد حفیظ نے 2003ء میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا جبکہ ان کا آخری میچ نومبر میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کا سیمی فائنل ثابت ہوا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔
محمد حفیظ نے اپنا آخری ایک روزہ میچ لارڈز میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ عالمی کپ کے اس میچ میں پاکستان نے 94 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، جو 2018ء کے دسمبر کی اوائل میں ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔
محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ، 2018 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 12770 رنز بنائے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1477885657271910403?s=20

حفیظ اپنی خطرناک آف سپن کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 53، ایک روز ہ میچوں میں 139 جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 61 وکٹیں حاصل کیں۔
اپنے 18 سالہ کیریئر میں محمد حفیظ 32 میچوں میں بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے تین ہی کھلاڑی حفیظ سے آگے ہیں۔ اپنے کیریئر میں شاہد آفریدی نے تینتالیس مرتبہ، وسیم اکرم نے انتالیس مرتنہ جبکہ انضمام الحق نے تینتیس مرتبہ مین آف دا میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
حفیظ مجموعی طور پر نو مرتبہ مین آف دا سیریز کے حق دار بی قرار پائے، جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاٹیوں میں دوسرا مقام بنتا ہے، اس سے پہلے عمران خان ، انضمام الحق اور وقار یونس ہی ایسے کھلاڑی تھے، جو سب سے زیادہ مرتبہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1477913101966188549?s=20

محمد حفیظ نے دسمبر 2018ء میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔ انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 105 اننگز کھیل کر 3652 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں ان کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ سکور 224 رہا۔
پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (آئی پی ایل 7) کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والہ فرنچائزڈ لیگز میں شرکت کے لیے دستیاب رہیں گے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت مطمئن ہیں کہ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہیں اور جب فٹنس نے ساتھ دیا وہ، بین الاقوامی لیگز کھیلتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ نے حال ہی میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے کہا تھا کہ وہ باوقار اور باعزت طریقے سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ وہ کسی دباؤ یا تنقید کی وجہ سے کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ نہیں کر رہے بلکہ یہ ان کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے ایسی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا کہ وہ اپنی رضا مندی کے برخلاف ریٹائر ہو رہے ہیں۔