• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کتے مختلف زبانوں کے درمیان فرق کر سکتے ہیں، ہنگری کے سائنسدانوں کی تحقیق

نیا دور by نیا دور
جنوری 8, 2022
in دلچسپ و عجیب
8 0
0
کتے مختلف زبانوں کے درمیان فرق کر سکتے ہیں، ہنگری کے سائنسدانوں کی تحقیق
10
SHARES
46
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہنگری کے سائنسدانوں کو تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کتے دو مختلف زبانوں میں فرق محسوس کر سکتے ہیں۔ کتے الفاظ کی شناخت اور مختلف زبانوں میں تمیز کرنے کی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق ایوتووس لوریند یونیورسٹی کے جانوروں پر تحقیق کے شعبے کے محققین نے کی اور ’نیوروامیج‘ میں شائع ہوئی۔
انڈیپینڈنٹ اردو میں چھپی تحریر کے مطابق 18 کتوں کو دماغ سکین کرنے والی مشین میں بے حس وحرکت لیٹنے کی تربیت دی گئی۔ یہاں انہیں ہنگری کی اور ہسپانوی دونوں زبانوں میں ’دا لٹل پرنس‘ نامی ناول سے اقتباسات سنوائے گئے۔
تحقیق میں شامل تمام کتوں نے تجربے سے پہلے اپنے مالکوں کی طرف سے دونوں میں سے صرف ایک زبان سن رکھی تھی۔
کتوں کو ملے جلے اقتباسات بھی سنوائے گئے تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ الفاظ اور غیر واضح شکل میں بولے گئی الفاظ کے درمیان قطعی تمیز کر سکتے ہیں یا نہیں۔
جب محققین نے الفاظ یا غیر غیر واضح مواد کے معاملے میں ردعمل کا موازنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ کتوں کے دماغ میں الگ الگ طرح کی سرگرمیاں جاری تھیں۔
محققین کو خاص طور پر یہ معلوم ہوا کہ کتوں کے دماغ میں آواز کو شناخت کرنے والے بنیادی حصے میں الگ الگ سرگرمی پائی گئی۔
وہاں یہ فرق اس بات سے آزاد تھا کہ آیا محرکات مانوس یا غیرمانوس زبان سے پیدا ہوئے تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کتے کا دماغ الفاظ کو غیر واضح الفاظ پر ترجیح دیتا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریر یا بولے گئے الفاظ کی شناخت کے علاوہ کتے کا دماغ ہسپانوی اور ہنگری کی زبان کے درمیان بھی فرق کر سکتا ہے۔
زبان سے متعلق سرگرمی کے پیٹرن آواز کو شناخت کرنے والے دماغ کے دوسرے حصے میں بھی پائے گئے۔ محققین کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ کتے کی عمر جتنی زیادہ تھی اس کے دماغ میں مانونس اور غیرمانوس زبان میں تمیز کرنے کی صلاحیت اتنی زیادہ تھی۔
تحقیق کے مصنفین میں ایک لورا کوایا نے اپنے کتے کو بھی مطالعے میں شامل کیا جس کا نام کن کن ہے۔
ان کے بقول: ’چند برس پہلے میں میکسیکو سے ہنگری منتقل ہو گئی تا کہ ڈاکٹریٹ کے بعد کی اپنی تحقیق کے لیے ایوتووس لوریند یونیورسٹی کے جانوروں پر تحقیق کے شعبے کی نیورولوجی آف کمیونیکیشن لیب میں کام کر سکوں۔ میرا کتا، کن کن، میرے ساتھ آیا۔ اس سے پہلے میں نے اس کے ساتھ صرف ہسپانوی زبان میں بات کی تھی۔ اس لیے مجھے حیرت تھی کہ آیا کن کن نے بوداپست میں ان لوگوں کا فرق محسوس کیا جو ایک مختلف زبان یعنی ہنگری کی زبان بولتے تھے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’ہم جانتے ہیں کہ لوگ، حتیٰ کہ بول نہ سکنے والے انسانی شیرخوار بچے بھی فرق محسوس کرتے ہیں۔ لیکن شاید کتے پروا نہیں کرتے۔ ہم کبھی اپنے کتوں کی توجہ اس طرف مبذول نہیں کرواتے کہ کسی مخصوص زبان کی آواز کیسی ہوتی ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لیے ہم نے دماغی امیجنگ کے مطالعے کا منصوبہ بنایا۔‘
لورا کوایا نے بتایا: ’کن کن اور 17 دیگر کتوں کو دماغی سکینر میں بے حرکت رہنے کی تربیت دی گئی جہاں ہم نے انہیں ہسپانوی اور ہنگری کی زبان میں ’دا لٹل پرنس‘ کے اقتباسات سنوائے۔ تمام کتوں نے اپنے مالکان سے دو زبانوں میں سے صرف ایک ہی سنی تھی، لہذا اس طرح ہم ایک انتہائی مانوس زبان کا موازنہ بالکل نامانوس زبان کے ساتھ کر سکتے ہیں۔‘
’ہم نے کتوں کو ملے جلے اقتباسات بھی سنوائے جو مکمل طور پر غیر فطری لگتا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ جان سکیں کہ آیا وہ بولی گئے واضح اور غیر واضح جملوں کے درمیان قطعی فرق کر سکتے ہیں۔‘
مطالعے کے شریک مصنف راؤل ہرنینڈز- پیریز نے مزید کہا: ’کتے کا دماغ انسانی دماغ کی طرح الفاظ اور غیر واضح الفاظ کے درمیان فرق کر سکتا ہے لیکن اس کا پتہ لگانے کی صلاحیت کا بنیادی طریقہ کار انسانوں میں تقریر یا الفاظ کی حساسیت سے مختلف ہوسکتا ہے: کیونکہ انسانی دماغ خاص طور پر بولے گئے الفاظ کو سمجھنے کی حساسیت رکھتے ہیں۔ کتے کا دماغ صرف آواز کے قدرتی پن کو شناخت کر سکتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’ہر زبان مختلف قسم کے سمعی یکسانیت کی خصوصیت رکھتی ہے۔ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ انسانوں کے ساتھ رہتے ہوئے کتے اس زبان کے ان سمعی یکسانیتوں کو سیکھتے ہیں جن کے ساتھ ان کا واسطہ پڑتا ہے۔‘

تحقیق کے سینیئر مصنف اٹیلا اینڈکس کے بقول: ’اس تحقیق نے پہلی بار دکھایا ہے کہ ایک غیر انسانی دماغ دو زبانوں میں فرق کر سکتا ہے۔ یہ دلچسپ امر ہے کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی زبان کو سمجھنے کے بارے میں سیکھنے کی صلاحیت انسانوں میں منفرد نہیں ہے۔‘
’پھر بھی، ہم نہیں جانتے کہ یہ صلاحیت کتوں کی خاصیت ہے یا غیر انسانی نسلوں میں عام ہے۔ درحقیقت یہ ممکن ہے کہ دماغ دسیوں ہزار سالوں میں بدل جائے یعنی جو کتے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں وہ بہتر زبان سننے والے بن گئے ہوں لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہو۔ مستقبل کے مطالعے کے ذریعے یہ معلوم کرنا ہو گا۔‘
لورا کوایا کا مزید کہنا تھا: ’اگر آپ سوچتے ہیں کہ بوداپست آنے کے بعد کن کن کیسا ہے تو وہ بالکل اسی طرح خوشی سے رہتا ہے جیسا کہ وہ میکسیکو سٹی میں تھا – اس نے پہلی بار برف دیکھی تھی اور اسے دریائے ڈینیوب میں تیراکی کا شوق ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اور اس کے دوست بولے جانے والی زبانوں کے ادراک کے ارتقا کو سامنے لانے میں ہماری مدد کرتے رہیں گے۔‘

RelatedPosts

350 سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے قیمتی خزانہ برآمد

کسی کی آنکھیں بھوری اور کسی کی نیلی، ایسا کیوں ہے؟

Load More
Tags: DogHungarian scientistslanguagesresearchدلچسپ وعجیبڈاگسائنسدانکتوں کی زبانکتےہنگری
Previous Post

سانحہ مری: پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات کی فواد چوہدری کے بیان پر کڑی تنقید

Next Post

مری سانحے کے بعد ہوٹل مافیا سرگرم، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

350 سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے قیمتی خزانہ برآمد

350 سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے قیمتی خزانہ برآمد

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

ہسپانوی بحری جہاز 1656ء میں بہاماس کے ساحل پر ایک چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ یہ بدقسمت جہاز 30 منٹ...

کسی کی آنکھیں بھوری اور کسی کی نیلی، ایسا کیوں ہے؟

کسی کی آنکھیں بھوری اور کسی کی نیلی، ایسا کیوں ہے؟

by نیا دور
اگست 12, 2022
0

آنکھوں کی رنگت کا تعلق انسان کے جینز سے ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے سائنس کیا ہے۔ ماہرین...

Load More
Next Post
مری سانحے کے بعد ہوٹل مافیا سرگرم، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا

مری سانحے کے بعد ہوٹل مافیا سرگرم، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In