کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ: پاکستانیوں کو اپنی اہم ترین عادت چھوڑنے کی تاکید

کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ: پاکستانیوں کو اپنی اہم ترین عادت چھوڑنے کی تاکید
کرونا وائرس کا خوف دنیا  پر طاری ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جارہا ہے اور اس کے حوالے سے تاکید کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے انکے اپنے ہی وزیر داخلہ نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

اب ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کا مشورہ پاکستانیوں کو بھی دیا گیا ہے۔ یہ مشورہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ عرصہ ہم ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کی بجائے ہم مسکرا کر بھی ایک دوسرے کو مل سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ملتے وقت ہاتھ ملانا عالمی سطح پر مروجہ روایت اور عام انسانی عادت ہے تاہم مسلمان ممالک میں اسے مذہبی تیقن کے تحت روا رکھا جاتا ہے۔ ایسے میں پاکستان میں یہ روایت کچھ عرصہ تک کیسے روکی جا سکے گی ؟اس بارے میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔