نوکری کرو لیکن تنخواہ نہ مانگو

نوکری کرو لیکن تنخواہ نہ مانگو
میڈیا مالکان کی جانب سے صحافی ورکرز کا استحصال کئی ماہ سے جاری ہے۔ میڈیا ورکرز کی تنخواہ کا معاملہ پھر سے سر اٹھانے لگا ہے۔ لگتا ہے کہ زیادہ تر مالکان ایک ہی فارمولے پر عمل پیرا ہیں کہ میڈیا ورکرز نوکری ضرور کریں لیکن تنخواہوں کا مطالبہ نہ کریں۔

اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی پبلک نیوز  نے تنخواہوں کا تقاضا کرنے پر 18 ورکرز کو نوکری سے فارغ کر دیا جبکہ نوائے وقت سے وابستہ ورکرز بھی 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ڈیلی ٹائمز نے ورکرز کو آخری مرتبہ تنخواہیں مارچ کے مہینے میں ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ان اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/Riazhaq/status/1191734202208796673?s=20