ترکوں نے برصغیر پر کتنے سال حکومت کی؟

ترکوں نے برصغیر پر کتنے سال حکومت کی؟
اسلام آباد: گذشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکوں نے ہندوستان پر چھ سو سال حکومت کی ہے۔

اس کے بعد سے وزیر اعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تجزیے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کسی کا کہنا ہے کہ جغرافیے کے بعد خان صاحب نے تاریخ کو بھی مسخ کر ڈالا تو کسی صارف نے کہا کہ اردگان صاحب بھی اس انکشاف پر حیران رہ گئے ہوں گے۔

https://twitter.com/SaqibAhmedRaja/status/1228394148606160897

بہرحال کچھ صارفین نے سنجیدہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ترکوں نے ہندوستان پر حکومت کی کیونکہ ہندوستان پر حکومت کرنے والے مغل، اصل میں ترک نسل ہی تھے۔ تاہم ان کا دور حکومت چھ سو سال کی بجائے تین سو اکتیس برس پر محیط تھا۔ مگر ان سے قبل مملوک اور تغلق بھی ترک النسل تھے۔ اور ان کا باہمی دورِ حکومت بھی قریب 178 برس ہے۔

https://twitter.com/baqirsajjad/status/1228350750344065029

یوں ترکوں کا برصغیر پر کل عرصہ حکمرانی کم از کم 509 سال بنتا ہے۔ اس کے علاوہ خلجیوں نے بھی ہندوستان پر 30 سال کے قریب حکومت کی ہے۔ تاہم، خلجیوں کو اب سے کچھ برس پہلے تک تو ترک سمجھا جاتا تھا لیکن گذشتہ چند دہائیوں میں محققین بڑی حد تک متفق ہیں کہ خلجی دراصل غلزئی پشتون تھے لہٰذا انہیں ترکوں میں شامل کرنا درست نہیں۔