نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہيں؟

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہيں؟
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج میں اعلیٰ پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹر سروسز انٹلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ آئی ایس آئی کے موجودہ ڈی جی لیفٹیننٹ جزل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور وہ  آئی ایس آئی کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں بطور پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کا نام اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے خاتمے میں مرکزی کردار کےطور پر سامنے آیا تھا۔حکومت اور ٹی ایل پی رہنماؤں کے درمیان معاہدے پر بھی ان کے دستخط تھے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کو حکم دیا تھا کہ فورسز کے جن اہلکاروں نے سیاست میں ملوث ہو کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

 

۔