اب نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟

اب نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نوازشریف قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس میں سوار ہو کر لاہور ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

نواز شریف کی بیرون ملک کی روانگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی ہے پاکستانی سماج نے اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھا اور بیماری پر سیاست کرنے والے خود اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔



ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن آج کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اور محبوب رہنما علاج کے لیے تشریف لے گئے ہیں۔

نوازشریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے قائد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔