تحریک انصاف کی مزاحمت نے اس کی مردہ رگوں میں ایک بار پھر زندگی کا لہو دوڑا دیا ہے۔ لیکن جب وقت کے ساتھ معیشت میں بہتری آتی جائے گی اور عمران خان کے حامیوں کے جذبات پر مایوسی اور ناکامی کا غلبہ طاری ہونے لگے گا تو یہ توازن آسانی سے تبدیل ہوجائے گا۔ مزید عمل اور ردعمل کے لیے اس منظر نامے پر نگاہ رکھیں۔