پاکستان تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس میں جواب:غیر قانونی فنڈنگ ہوئی تو پارٹی کے امریکی ایجنٹ نے کی

03:11 PM, 14 Jan, 2021

نیا دور
پاکستان تحریک  انصاف کے خلاف فارن فڈنگ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے جس میں تحریک  انصاف نے اپنے پہلے کے قانونی موقف میں تبدیلی کی ہے اور بظاہر اس امر سے اختلاف نہیں کیا ہے کہ پارٹی کو غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے بلکہ اسکی توجیہ پیش کی گئی ہے۔ اس کے مطابق پارٹی نے کہا ہے کہ اگر غیر قانونی فنڈنگ پارٹی کو ہوئی ہے تو اسکے ذمہ دار امریکی ایجنٹ ہیں جنہوں نے پارٹی کے چئیرمین ( کیس کے مرکزی فریق) کو بتائے بغیر ایسا کیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بطور پارٹی چیرمین کے دستخطوں سے ہی  دو امریکی آف شور کمپنیاں وجود میں آئیں تھیں اور ان کے ذریعے پارٹی کو فنڈنگ ہوئی۔ اس سے تحریک انصاف نے اپ لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تمام الزام امریکی ایجنٹ پر ڈال دیا ہے۔

اہم نکتہ یہ ہے کہ پارٹی نے غیر قانونی بیرونی فنڈنگ سے انکار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ یہ کیس الیکشن کمیشن میں سنا جا رہا ہے جب کہ اس کے مدعی  تحریک انصاف کے  بانی کارکن اکبر ایس بابر ہیں۔ جب کہ یہ کیس گزشتہ چھے سالوں سے زیر سماعت ہے۔ تاہم اسے اب تیز تر بنیادوں پر سنا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں