مونس کا بیان اس وقت تک پی ایم ایل کیو کے موقف کی عکاسی کرتا تھا: کامل آغا، مزید وزارتیں نہیں: ایم کیو ایم

07:18 PM, 18 Feb, 2022

نیا دور

عمران خان کی مقبولیت اب ختم ہو چکی ہے۔ پورے پاکستان میں لوگ انہیں بُرا بَھلا کہہ رہے ہیں ان کے جھوٹے وعدے اب عوام پر واضح ہو چکے ہیں۔ اب کوئی بھی ان کی باتوں پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔ الیکشن آج ہوں یا کل، لوگ انہیں بخشیں گے نہیں، نجم سیٹھی



 



جب فوجی ڈکٹیٹرز بھی آتے ہیں تو بالاخر انھیں بھی جانا پڑ جاتا ہے۔ عوام پر بھروسہ رکھیں وہ اگلے الیکشن میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔ لیکن اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ملک میں ہنگامی حالات پیدا ہو جائیں گے، نجم سیٹھی



 



عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد دو یا بیس سے نہیں بلکہ 200 ووٹوں سے کامیاب ہوگی۔ وقت آنے پر آدھی پی ٹی آئی بھی اپنا حصہ ڈالنے کیلئے آ جائے گی اس میں اب زیادہ دیر نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ اگلے 15 دن میں یہ فیصلہ ہو جائے گا، نجم سیٹھی



 



اسٹیبلشمنٹ کے سر سے پانی گزر چکا ہے۔ وہ تجربہ فیل ہونے اور بدنامی کی وجہ سے عمران خان سے بہت ناراض ہیں۔ مگر انھیں اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اب کہاں جائیں کیونکہ نواز شریف ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ تاہم اب بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں، نجم سیٹھی

مزیدخبریں