دنیا کے وہ ممالک جہاں حیران کن طور پر کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں

دنیا کے وہ ممالک جہاں حیران کن طور پر کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں
کرونا نے جو تباہی مچا رکھی ہے اس کے بعد یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ دنیا کا کوئی کونا کرونا سے پاک ہوگا۔ یورپ، امریکہ، افریقہ  ایشیا آسٹریلیا سمیت تمام کے تمام براعظم اس وقت اس کی زد میں ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جو کہ کرونا وائرس کے حملے سے بچے ہوئے ہیں اور انکی حکومتوں کی جانب سے کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔

ان ممالک میں سر فہرست شمالی کوریا ہے۔ آمرانہ طرز حکومت کا حامل اس ملک میں کرونا کے پھیلاو کے آغاز سے ہی سخت ترین اقدامات لئے گئے تھے۔ سرحدیں بند تھٰن جبکہ کرنسی نوٹوں کو دھونے کے قومی عمل سے لے کر ہر طرح کی نگرانی کا عمل کیا گیا تھا۔ اس ملک میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ عالمی اداروں اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہاں کی حکومت کیسز رپورٹ کرنے کے معاملے میں شفافیت سے کام نہیں لے رہی ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے بدنام "کم حکومت" کے طریق حکمرانی اس تنقید کو حیقیقت کے قریب تر کر دیتا ہے۔

اس حوالے سے دوسرا ملک وسطی ایشائی ریاستوں میں سے ایک ترکمانستان ہے۔ حیران کن طور پر ایران کے ساتھ اپنی سرحد رکھنے کے باوجود اس ملک میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس ملک نے بھی ابتدا سے ہی سخت پابندیا عائد کی تھیں جس کا فائدہ انہیں آج ہو رہا ہے۔

براعظم افریقہ کے پسماندہ ترین خطے صحرائے صحارہ میں واقع ملک جنوبی سوڈان وہ ملک ہے جہاں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ حال ہی میں خانہ جنگی سے چھٹکارہ حاصل کرنے والے اس ملک میں کسی کیس کے رپورٹ نہ ہونے کو بھی عالمی اداروں کی جانب سے شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ براعظم افریقہ کے ہی ممالک برونڈی اور لیسوتھو بھی شامل ہیں وہ بھی ایسے ممالک ہیں جہاں تا حال  کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

یاد رہے دنیا بھر میں اس وقت 27 ہزار سے زائد اموات کرونا سے ہوچکی ہیں جبکہ 6 لاکھ کے قریب افراد اس سے متاثر ہیں۔ جن ممالک میں یہ کیس رپورٹ نہیں ہوئے ان ممالک میں بھی زندگی کا نظام درہم برہم ہے کیوں کہ اس حوالے سے بچنے کے لئے لئے گئے سخت اقدامات نے وہاں بھی زندگی کو معطل کر رکھا ہے۔