پیمرا کا نیو ٹی وی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ، نیوز و کرنٹ افئیرز پر مبنی پروگرام بند کر کے صرف ’انٹرٹینمنٹ‘ مواد نشر کرنے کا حکم

02:50 PM, 30 Apr, 2020

نیا دور
پاکستان الیکڑونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نیو ٹی وی کو فوری طور پر غیرقانونی نیوز و کرنٹ افئیرز پر مبنی پروگرام بند کر کے صرف منظور شدہ ’انٹرٹینمنٹ‘ مواد نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پیمرا کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نیو ٹی وی لائسنس میں جاری شدہ انٹرٹینمنٹ کیٹیگری پر مبنی مواد نشر کرے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کیا تھا۔ تاہم کورٹ نے نیو ٹی وی کی اپیل رد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا۔ پیمرا کے مطابق نیو ٹی وی کو متعدد مرتبہ باورا کرنے کے باوجود وہ مسلسل پیمرا قوانین کی خلاف وزری کرتا رہا۔

اس ضمن میں پیمرا نے کہا کہ اتھارٹی نے متعدد مواقع فراہم کیے کہ وہ صرف منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرے اور نیوز و کرنٹ افئیرز پروگرام بند کر دے لیکن نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو نظر انداز کیا اور مسلسل اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھی۔ اتھارٹی نے اپنے نیو ٹی وی پر زور دیا کہ نیوز بند کر کے انٹرٹیمنمنٹ چلائے۔

پیمرا نے نیو ٹی وی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق تادیبی کارروائی ہو گئی۔ پیمرا نے نیو ٹی وی پر اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔



مزیدخبریں