وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے لیا
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پیر سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں اشیاء و خورد و نوش کی قیمتیں بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں؟ ملک میں اشیاء خوردونوش کی کمی ہے یا ذخیرہ اندوز مافیہ کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اشیاء کی قیمتیں عالمی منڈی میں پام آئل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھی ہیں یا اسکی کوئی اور وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے اشیاء کی کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وہ اپنی پالیسی جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے خود کئی اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جن میں ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 214 فی صد تک اضافے کی منظوری کے ساتھ ساتھ پٹرول و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد طے پایا تھا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1314856621030469632