پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں فارم اے اور بی متعارف کروا دیا ہے جس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم یہ پابندی ان مریضوں پر ہے جو کرونا کے مریض تھے اور 14 روزہ قرنطینہ مکمل کر کے کرونا سے شفاء پا چکے ہیں۔ ان افراد کا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا ٹیسٹ نیگٹو آنے کی صورت میں متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر این او سی فراہم کرے گا جس کے بعد ہی کسی کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔